ابنا: ذرائع کے مطابق کراچی سے لاڑکانہ جانےوالی ایک مسافر بس سڑک کنارے کھڑے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس سے بس اور ٹینکر دونوں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے ۔یہ حادثہ حیدرآباد کے قریب نوری آباد میں پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ بس میں پچاس کے قریب مسافر سوار تھے جن میں سے اکثر مسافرین جل کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کچھ مسافر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔دوسری طرف امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ بس سے 32 جھلسی ہوئي لاشیں نکالی گئی ہیں ۔زخمیوں کو حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110